پہلا وہیل چیئر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان ٹیم جیت کیلئے پُرعزم

27 Nov, 2018 | 12:01 AM

Arslan Sheikh

شہباز علی: پہلے وہیل چیئر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کیمپ کا افتتاح کیا، قومی وہیل چیئر کرکٹرز بھارتی سرزمین پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے بھارت میں سبز ہلالی پرچم سر بلند کرنے کاعزم لئے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔  

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کیمپ کا افتتاح کیا، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کامیابی حاصل کرکے لوٹے گی۔  

ٹیم کے کپتان محمد ذیشان اور منیجر رخسانہ راجپوت کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہےامید ہے کہ ٹیم فتح یاب ہوگی۔ پہلا وہیل چیئر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 29 دسمبر سے 4 جنوری تک بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں