سٹی42: سندھ میں صوبائی بجٹ کی تیاری کے لئے صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ 28 مئی کو عام تعطیل پر بھی کام کرے گا ۔
پیر کی شب سندھ کی صوبائی حکومت کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ 28 مئی کو عام تعطیل کے باوجود بجٹ کی تیاری کی وجہ سے محکمہ خزانہ سیکریٹریٹ کل کھلا رہے گا۔
صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی کل عام تعطیل کی چھٹی منسوخ کردی ہے۔
بجٹ کی تیاری مکمل کرنے تک فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
سندھ میں بجٹ کی تیاری, فنانس ڈیپارٹمنٹ عام تعطیل پر بھی کام کرے گا
27 May, 2024 | 10:58 PM