سٹی42: 28 مئی یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کا کل ہونے والا پریکٹیکل ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے کل ہونیوالے پریکٹیکلز ملتوی کردیئے ہیں۔ لاہور بورڈ کی جانب سے کل 9 مضامین کے پریکٹیکلز لیے جانے تھے۔ ان 9 مضامین میں فزکس ،کیمسٹری،بیالوجی، کمپیوٹر سائنس ،لائبریری سائنس ،نرسنگ ، سائیکالوجی،آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس، ہیماٹالوجی اینڈ بلڈ بنکنگ شامل ہیں۔