پمپ سے مفت پٹرول ڈلوا کر فرار ہونے والا جعلی سب انسپکٹر پکڑا گیا

27 May, 2024 | 08:55 PM

سٹی42: پاکپتن میں پٹرول پمپ سے مفت پٹرول ڈلوا کر فرار ہونے والا جعلی سب انسپکٹر پولیس کے ہاتھ چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں مقامی لوگوں نے جعلی سب انسپکٹر کو اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ لیا۔ شہریوں نے جعلی سب انسپکٹر کو پکڑ کر تھانہ صدر پولیس کے حوالہ کردیا اور پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف تفتیش جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جعلی پولیس ملازم پہلے بھی پولیس کی وردی پہن کر متعدد وارداتیں کرچکا ہے۔ 

مزیدخبریں