سٹی42: اسلام آباد ٹریل فائیو سے 15 سالہ لڑکے کی لاش ملنے کا معاملہ ، لاش کو کھائی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال لایا گیا اور پھر ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کردی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں محمد طحہٰ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد محمد طحہٰ کی ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پمز کی میڈیکو لیگل ٹیم نے طحہٰ کا پوسٹ مارٹم کیا۔
یاد رہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ کی حدودٹریل 5 پراپنے کلاس فیلوز کے ساتھ ہائیکنگ کیلئے گیا پندرہ سالہ طالبعلم لاپتہ ہوگیا تھا۔ مارگلہ ہلز پٹرولنگ یونٹ بھی کمسن طالبعلم کا سراغ نہ لگا سکے کمسن طالبعلم کی والدہ بھی ٹریل 5 پر اپنے بیٹے کو تلاش کرتی رہیں ، گلزار قائد راولپنڈی کی رہائشی میمونہ جبیں نے 15 کال کر کے پولیس کو مطلع کیا پولیس کومغوی طالبعلم کی والدہ نے بتایاکہ انکا بیٹا محمد طحہ اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ گلزار قائد میں اپنے گھر سے ٹریل فائیوپرہائیکنگ کے لئے گیا لیکن واپس نہیں آیا جبکہ اسکے باقی پدوست اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پولیس کی کارروائی کے دوران 15 سالہ لڑکے کی لاش کھائی سے ملی جس کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں کام کر رہیں تھیں۔