شہر بانو نقوی وزیر داخلہ کی پرسنل سٹاف آفیسر بن گئیں

27 May, 2024 | 08:18 PM

اویس کیانی: پولیس کے سینئیر آفیسرز  شہر بانونقوی کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او  اور  شاہ رخ خان کو  وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا۔ 

پولیس سروس گریڈ 17 کی سید ہ شہر  بانو نقوی اے ڈی او  ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔

محمد شاہ رخ خان بطور اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی آفیسر وزیر داخلہ کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔

پولیس سروس گریڈ 17 کے محمد شاہ رخ خان اے ڈی او ایف سی شبقدر تعینات تھے۔

مزیدخبریں