نیب کو ملزموں کا چالیس دن کا ریمانڈ مل سکے گا، قائم مقام صدر گیلانی نے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

27 May, 2024 | 08:11 PM

سٹی42: قائم مقام صدر مملکت  سید یوسف رضا گیلانی نے دو آرڈیننسوں کی منظور ی دے دی ہے جن کے تحت اب نیب  کو ملزموں کا جسمانی ریمانڈ  14 دن کی بجائے    40 دن کا جسمانی ریمانڈ مل سکے گا اور ریٹائرڈ جج  نتخابی عزرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا حصہ بن سکیں گے۔ 

آج   قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

 ایک آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس ترمیمی آرڈیننس کے رو بہ عمل آنے کے بعد   ہائی کورٹس کے حاضر سروس ججوں کے ساتھ ریٹائرڈ جج میں نتخابی عزرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل  کے جج کی حیثیت سے کام کر سکیں گے۔ اس  آرڈیننس کے زریعے الیکشن ایکٹ2023میں ترمیم کی گئی۔

نیب کے ملزموں کے ریمانڈ کی مدت 40 دن

 نیب قانون کے ترمیمی  آرڈیننس کے تحت اب نیب کے زیر حراست ملزموں کے ریمانڈ کا دورانیہ 14دن سے بڑھاکر 40 دن کردیا گیا۔

ترمیمی آرڈیننس میں کسی نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل ریفرنس بنانے پر  اس کی سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں