پی ڈی ایم اے نے28 مئی سے یکم جون تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

27 May, 2024 | 06:54 PM

Ansa Awais

سٹی42پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے  صوبہ بھر میں رواں ہفتے آندھی ، طوفان اور تیز بارشوں کا  الرٹ جاری کردیا۔ 

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان  نےکہا ہے کہ  28 مئی سے یکم جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ  تیز بارش ہو سکتی ہے۔ 

 پی ڈی ایم اے  کے مطابق راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک چکوال جہلم اور منڈی بہاؤالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، گجرات ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال، خوشاب،سرگودھا اور میانوالی  میں بارشوں کا  امکان ہے، لاہور ،قصور ،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔

 ڈائرکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق  صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے،کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،محکمہ صحت  آبپاشی  تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے مزید کہا ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی،ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں