بسام سلطان: لاہور شہر میں نو پرافٹ، نو لاس بنیاد پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سال شہر میں 9 عارضی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
عید الاضحیٰ کی آمد سے پہلے شہریوں کو قربانی کے لئے جانور خریدنے کی سہولت مہیا کرنے کے لئے عارضی مویشی منڈیاں 6 جون تک فعال کر دی جائیں گی، عید الاضحیٰ 17 جون ہو ہو گی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے حکام نےعارضی منڈیوں کی جگہ کا تعین کر لیا ہے۔
مویشی منڈیاں گزشتہ سال کی طرح کھلےعلاقوں میں قائم کی جائیں گی۔ منڈیوں میں انتظامیہ بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائےگی۔
تمام عارضی منڈیوں میں پینےکاپانی فراہم کیا جائے گا اور صفائی،لائٹس،شامیانے،سکیورٹی کیمرےنصب کیےجائیں گے۔ تمام عارضی منڈیوں میں خریداروں کی رہنمائی کیلئے ضروری معلومات کے سائن بورڈز، بیت الخلا،ماسک اورگلوزکی سہولیات کی فراہمی کوبھی یقینی بنایاجائےگا۔
ہر تحصیل میں دو منڈیاں، رائے ونڈ میں تین
تحصیل شالیمارمیں دو عارضی مویشی منڈیاں سیرین فارم ہاؤس لکھو ڈھیر میں اور سپورٹس کمپلیکس اڈا لکھ چھبیل میں قائم کی جائیں گی۔
تحصیل ماڈل ٹاؤن میں دو عارضی منڈیاں ایل ڈی اےسٹی کاہنہ کاچھاڈیفنس روڈپر اور ایل ڈی اےایونیوروڈپر قائم کی جائیں گی۔
تحصیل رائیونڈ میں پائن ایونیو روڈ پر منڈی قائم کی جائے گی۔تحصیل رائیونڈمیں این ایف سی سوسائٹی ملتان روڈپرمویشی منڈی قائم کی جائیگی۔رائیونڈحویلی مرکزمیں بھی مویشی منڈی قائم کی جائےگی۔
تحصیل سٹی میں داگیاں ٹی نزد سوئی گیس آفس سگیاں روڈپرمنڈی قائم کی جائیگی۔
تحصیل کینٹ میں برکی روڈ پر پیراگون کے نزدیکی علاقہ میں مویشی منڈی قائم کی جائےگی۔ پائن ایونیو میں اس سال عارضی منڈی قائم نہیں کی جائے گی۔
ایل ڈی اے ایونیو ون والی منڈی کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
دس محکمے منڈیوں میں سہولیات فراہم کریں گے
منڈیوں میں انتظامات کیلئے10الائیڈ محکمے خدمات سرانجام دیں گے۔
ایم سی ایل ریگولیشن ونگ شامیانے،لائٹس،پنکھے،کولر،سائن بورڈمسجدقائم کرنیکاذمہ دارہوگا۔ انفراسٹرکچر ونگ زمین کی سطح بندی ، جانوروں کی محفوظ لوڈنگ ، بیت الخلا ، پارکنگ پوائنٹس کی ذمہ دار ہو گا۔
ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صفائی کے فرائض سرانجام دے گا۔ واسا مین ہولزکےکوراوربارش ہوجانےکی صورت میں مؤثر اقدامات کرے گا۔
ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی جانب سے کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ سول ڈیفنس اہلکارداخلی وخارجی راستوں پرڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سےعیدسے 2 روزقبل سنٹرل کنٹرول روم بھی کیا جائے گا۔