راؤ دلشاد: سپیشل اکنامک زونزکےامور سےمتعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز اہداف حاصل نہ ہونے پر غصے میں آ گئیں۔ انہوں نے ناقص کارکردگی دکھانے والے انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہوں اور بورڈز کو تبدیل کرنےکا حکم دے دیا۔
پیر کے روز وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں سپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کی حصول میں ناکامی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ناکامی اورناقص کارکردگی دکھانے والے انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہوں اوربورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نے حکم دیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کےسربراہ اورٹیم کاپرفارمنس آڈٹ کرایا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے۔انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا یا جائے گا ۔