صدر مسلم لیگ ن کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے، رانا شناءاللہ

27 May, 2024 | 05:59 PM

سٹی42: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن کے لیے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں ۔

صدرن لیگ پنجاب رانا ثنا ء اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جہاں انھوں نے بتایا کہ پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس کل شام چار بجے ہوگا۔  صدر مسلم لیگ ن کے لیے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں، پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کا پراسس شروع کیا گیا ہے۔آج صبح 9سے پانچ بجے کاغذات نامزدگی کا اجرا تھا ، 11کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ہیں۔کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں بشیر میمن ، انوار الحق صدیقی ، اسحاق ڈار ، راجہ محمد فاروق ، راجہ محمد فارق ، حافظ حفیظ الرحمان اور شاہ غلام قادر شامل ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو عوامی جماعت بنایا، قائد ااعظؓم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سے زیادہ مقبول بنایا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کاغذات جمع کرواسکتے ہیں ان کے اہل ہونے کا فیصلہ کل اسکروٹنی میں ہوگا ۔ کاغذات نامزدگی فارم کل 12 بجے سے پہلے جمع کروانے ہوں گے ، ایک بجے اسکروٹنی ہوگی ، ڈھائی بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔ پارٹی مکمل طور پر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو حیرت کی کوئی بات نہیں ہے۔پارٹی کا کوئی بھی لیڈر یا کارکن الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروانا چاہتا ہے تو کروائے ، نواز شریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ، محترک کردار ادا کررہے ہیں ۔نواز شریف کے جن بیانات کی کمی محسوس ہورہی ہے وہ آہستہ آہستہ دور ہوجائے گی ۔

رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ کل 3 بجے امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری کی جائے گی جبکہ سہ پہر چار بجے پارٹی کا الیشکن ہوگا۔

مزیدخبریں