حکیم جعلی دواؤں سے پیسہ کمانے کی دھن میں جیل پہنچ گیا

27 May, 2024 | 05:44 PM

حکیم جعلی غیر ملکی دواؤیں بنا کر دولت کمانے کی دھن میں جیل پہنچ گیا۔ ملکی ادویات تیارکرکےفروخت کرنےکے مقدمہ میں عدالت نے حکم عبدالقیوم کو چار سال قید کی سزا سنا دی۔

 ڈرگ کورٹ کے چئیرمین  نویدرانانےپیر  کے روز جعلی ادویات بنانے کے مقدمہ کافیصلہ سنایا۔ انہوں نے  جرم ثابت ہونےپرحکیم چودھری عبدالقیوم کو4سال قیدکی سزا سنائی اور 3کروڑ5لاکھ جرمانہ کی بھی سزا سنائی۔ 
فیصلے کےبعد مجرم چودھری عبدالقیوم کو جیل بھجوا دیا گیا۔ مجرم کےخلاف شیخوپورہ پولیس نےچالان پیش کیاتھا۔

مزیدخبریں