ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ جیل میں عدالتوں سے واپسی پرقیدیوں سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد

 ڈسٹرکٹ جیل میں عدالتوں سے واپسی پرقیدیوں سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بخشی خانوں میں منشیات کلچر ختم نہ ہوسکا، ڈسٹرکٹ جیل میں عدالتوں سے واپسی پرقیدیوں سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد کی گئی۔

رواں ماہ 25 دنوں میں 48قیدیوں سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔جیل حکام کے مطابق قیدی منشیات کپڑوں،جوتوں، کھانے پینے کی اشیا اور جسم کے اندرچھپا کر لاتےہیں۔ زیادہ تر قیدی منشیات پیٹ کے اندر نگل کر لاتے ہیں اورطبعیت خراب ہونے پر پوچھ گچھ کے دوران منشیات لانےکا اعتراف کرتے ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ متعدد حوالاتیوں کو جیل میں منتقل کیےجانےکےدوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے تلاشی نہ لینا بھی منشیات کےاستعمال کی وجہ ہے۔بڑی مقدار میں منشیات برآمدگی پر تھانےمیں مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ بخشی خانوں میں منشیات کی سپلائی کی روک تھام کےلئےپولیس افسران سے درخواست کی گئی ہے۔