مارننگ وِد فضا علی؛ پریگننٹ خواتین رنگ گورا کرنے والے انجیکشن سے دور رہیں

27 May, 2024 | 05:33 PM

Ansa Awais
Read more!

سٹی42 : کیا رنگ گورا کرنے والے انجیکشن اور کریمیں بیمار ی ہیں ؟ بیوٹی پروڈکٹس سکن کی خوبصورتی کیلئے معاون ہیں یا سکن کیلئے مہلک؟  فضا علی اور ڈرمالوجسٹ صائمہ ملک کے درمیان رنگ گورا کرنے سے متعلق  دلچسپ گفتگو میں  اس دوا کا غلط استعمال کتنا عام ہے، ڈرمالوجسٹ صائمہ ملک نے بتا دیا 

پروگرام مارنگ شو وِد فضاعلی میں  ڈرمالوجسٹ صائمہ ملک نے  رنگ گورا کرنے سے متعلق  کہا کہ رنگت کو  گورا  کرنے کی دوا گلوٹاتھیون(Glutathione) کا استعمال دو طرح سے کیا جا سکتا ہے ایک پی کر اور دوسرا منہ میں رکھ کر ۔منہ میں رکھنے والا پینے کی نسبت  زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔جو منہ میں رکھتے ہیں ایک منٹ کیلئے اس کو جذب (Absorb )کیا جاتا ہے فوراً  ہی اگر پی لیا جائے تو گٹ (GUT) میں  جذب (Absorb )دیر میں ہوتا ہے۔گلوٹاتھیون کے  انجیکشن زیادہ جلدی اثر کرتے ہیں۔  شوٹس سے آئی وی IV روٹس سے جو میڈیسن لیتے وہ زیادہ جلدی اثر کرتی ہے۔ 

فضا علی نے سوال کیا  "چمکدار " (گلوئنِنگ سکِن) کتنی دیر تک رہ سکتے ہیں،  ڈرمالوجسٹ صائمہ ملک نے جواب دیا : بہت کم عرصہ کے لیے ہوتا  ہے۔ اگر 3 سے 4 مہینوں تک شورٹس لیے جائیں اور 6سے 8 تک انجیکشن لگوائے جائیں تو تقریبا 6 مہینوں تک اس کا اثر رہتا  ہے۔ پریگننٹ اور دودھ پلانے والی خواتین رنگ گورا کرنے والے انجیکشن سے دور رہیں

فضاعلی نے سوال کیا کہ کیا  گلوٹا تھیون کی گولیاں استعمال کی جا سکتی ہیں،  جگر وغیرہ پراس کے برے اثرات تو نہیں ہوتے  ؟ڈرمالوجسٹ صائمہ ملک نے جواب دیا کہ جگر کی جہاں تک بات ہے،  ہیپاٹاٹس یا الکوہلک ہیپاٹاٹس کے مریضوں کے لیے گلوٹاتھیون  محفوظ ہے۔ زہریلے مادو ں سے  جگر کو صاف کرتا ہے۔ اس سوال پر کہ کیا کیا پریگننٹ خواتین استعمال کر سکتی ہیں ڈرمالوجسٹ نے جواب دیا پریگننٹ خواتین اور نرسنگ (دودھ پلانے والی)  خواتین نہیں استعمال کر سکتیں ۔

مزیدخبریں