لاہور کے ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کے مریضوں کا ہجوم

27 May, 2024 | 04:37 PM

سٹی42:گرمی کی بڑھتی شدت کے باعث شہر بھر کے ہسپتالوں میں ہیٹ سٹوک کے کیسسز دن بہ دن بڑھنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث جہاں شہری نڈھال وہاں بداحتیاطی کے باعث شہری ہیٹ سٹروک کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ سٹاک کے باعث میو ہسپتال میں 30 مریض رپورٹ ہوئے ، جنرل ہسپتال میں 28 مریض ،سرگنگارام ہسپتال میں 25 مریض ،سوسز میں 23 اور جناح ہسپتال میں 20 کے قریب مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

کنسلٹنٹ فزیشن جناح ہسپتال ڈاکٹر ایوب صابر نے کہا کہ اگلے 3 ہفتے ہیٹ سٹروک کے لیے بہت اہم ہے ، ان دنوں شہری خاص احتیاط برتیں۔

مزیدخبریں