ورلڈ کپ 2024 کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ اس کی میزبانی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کو ویسٹ انڈیز کے معاون میزبان کی حیثیت سے شرکت اور میزبانی کا موقع مل رہا ہے اور یہ اعزاز بھی کچھ کم نہیں ہے، دنیا بھر کے کرکٹ شائقین "کرکٹ کی بہن" بیس بال کے دیس میں کرکٹ کے میچز وہ بھی اس کھیل کے تیز ترین فارمیٹ ٹی 20 ورلڈ کے مقابلے دیکھنے کو بے چین ہیں ، امریکیوں کے لیے تو یہ ورلڈ کپ اس لیے بھی اہم ہے کہ پہلی مرتبہ امریکی ٹیم کرکٹ کے کسی میگا ایونٹ مین شرکت کر رہے ہے ،یوں امریکہ میں بسنے والے کرکٹ کے شوقین افراد کو اپنی سرزمین میں انٹرنیشنل میچز دیکھنے کو ملیں گے جس میں کرکٹ کی دو سُپر پاورز پاکستان اور انڈیا اس دنیاوی سُپر پاور کی سرزمین پر مدمقابل ہوں گی ، اس میچ میں کیا کچھ ہوگا اور اس کی ٹکٹیں جو بک گئی ہیں کتنے میں بلیک ہوں گی؟ اُس سے ہٹ کر میرا آج کا موضوع امریکی کرکٹ کے میزبان سٹیڈیم ہیں ۔
2 جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکہ میں 16 میچز کھیلے جائیں گے اس کے لیے جن تین سٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے اُن میں گرینڈ پریری سٹیڈیم ڈیلس ، ٹیکساس ، بروارڈ کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم لاوڈرہل ،فلوریڈا اور آیزن ہاور پار ناساو کاونٹی نیویارک شامل ہیں ،سب سے پہلے بات کرلیتے ہیں گرینڈ پریری سٹیڈیم کی 2022 میں بننے والے اس سٹیدیم میں 7 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اسے" ائر ہوگز" سٹیڈیم کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے ٹیکساس سُپر کنگ ہے، اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ میچز کا انعقاد 2 جون سے افتتاحی میچ سے ہوگا جو کہ امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے مابین پاکستان سٹینڈر ٹائم (پی ایس ٹی ) کے مطابق 5:30 بجے صبح کھیلا جائے گا ، 4 جون کو یہاں ہالینڈ اور نیپال کی ٹیمیں رات 8:30 پر آمنے سامنے ہوں گی 6، جون کو ہونے والا میچ کرکٹ سُپر پاور پاکستان اور میزبان امریکہ کی ٹیموں کے مابین رات 8:30 بجے کھیلا جائے گا اور 8 جون کو سری لنکا کا میچ بنگلہ دیش کا میچ صبح 5:30 بجے ہوگا ۔
اس کے بعد باری ہے جی برووارڈ سٹیڈیم فلوریڈا کی اس سٹیڈیم کی تعمیر 2007 میں مکمل ہوئی اس میں 20 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے یہاں پہلا میچ 12 جون کو سری لنکن اور نیپال کی ٹیموں کے مابین صبح 4:30 بجے کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ 14 جون کو امریکہ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے مابین میچ شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا، 15 جون کو بھارت اور کینیڈا کی ٹیمیں شام 7:30 بجے اور 16 جون کو پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے شام 7:30 بجے ہوگا ۔
اس کے بعد باری آتی ہے نیویارک کے آئزن ہاور سٹیڈیم کی جس میں ورلڈ کپ ٹی 20 کے آٹھ میچز کھیلے جائیں گے اسی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی ،یہ امریکہ کا جدید ترین اور نوتعمیر شدہ سٹیڈیم ہے جسے اسی سال مکمل کیا گیا ہے، قذافی سٹیڈیم جتنی گنجائش یعنی 34000 کرسیوں والے اس سٹیڈیم کو خصوصی طور پر ورلڈ کپ کے میچز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور ساوتھ افریقہ کی ٹیموں کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا، 5 جون کو اس سٹیڈیم میں 7:30 بجے بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی سات جون کو کینیڈا کا مقابلہ آئرلینڈ سے شام 7:30 بجے ہوگا ، 8 جون کو شام ساڑھے ساتھ بجے ہالینڈ اور ساوتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ 9 جون کو اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک، بھارت ٹاکرا ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، اس میچ کی ساری ٹکٹیں فروخت ہوچکی جسے اب بلکی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ، 10 جو ن کو اس سٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل ہوں گی ، 11 جون کو پاکستان ایک بار پھر میدان میں اترے گا اور اس بار اس کا مقابلہ کیینڈا سے ہوگا۔ پاکستان میں یہ میچ 7:30 بجے شام کو دیکھ سکیں گے اور امریکہ میں اس ورلڈ کپ کا آخری میچ 12 جون کو امریکہ اور انڈیا کے درمیان ہوگا ۔
یہ تو تھے امریکہ کے گراؤنڈ اور یہاں ہونے والے میچز کا احوال اس کے بعد ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز کے حوالے دلچسپ معلومات آئندہ لکھے جانے والے بلاگ میں لکھے جائیں گی(جاری ہے)
نوٹ :بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔ایڈیٹر