شاہین عتیق : عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنےکامعاملہ ،ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے ایس ایچ او کاہنہ اور ایس ایچ او گرین ٹاؤن کی تنخواہ تا حکم ثانی بند کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ کی عدالت میں قتل کے کیس زیر سماعت ہیں ،جہاں پر روزانہ سینکڑوں گواہ پیش کیے جاتے ہیں۔ عدالت میں دو چالان گرین ٹاؤن اور کاہنہ کے پیش ہوئے، جن میں عدالت نے ایس ایچ او گرین ٹاؤن اور ایس ایچ او کاہنہ کو گواہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ گواہ پیش نہ ہو ئے اور نہ تعمیل پیروی آفیسر نےکرائی جس پرعدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پردونوں ایس ایچ اوز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور تنخواہ بند کر دی۔