لاہور : گریٹر اقبال پارک میں لاوارث چھوڑے گئے 4 بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا

27 May, 2024 | 04:19 PM

Ansa Awais

سٹی42 : چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر کارروائی , گریٹر اقبال پارک میں لاوارث چھوڑے گئے 4 بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیوروٹیم کی جانب سے کارروائی کی گئی۔گزشتہ روز گریٹر اقبال پارک میں ماں اپنے 4 بچوں کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کمسن چاروں بچوں کو تحویل میں لے لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ تحویل میں لئے گئے بچوں میں ایک لڑکا اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ بچوں کے والدین کو تلاش کیا جائے گا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ان بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔

مزیدخبریں