سٹی42: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کم از کم برآمدی قیمت کے تعین کے لیے کمیٹی قائم کرنے پر غور کیا، ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2002 کے تحت کمیٹی قائم کرنے کی سفارش کی گئی۔اقوام متحدہ میں تعینات امن دستوں کے لیے 2 ارب 36 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری پر غور کیا، سپارکو کو 4 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی سمری پر غور کیا جبکہ مختلف وزارتوں اور محکموں کی ضمنی گرانٹس پر بھی غور کیا گیا۔