حسن علی : ن لیگ کی اتحادی استحکام پاکستان پارٹی نے بجٹ کے بعد صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا،استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں دو وزارتوں کا مطالبہ کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی نے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لئے ن لیگ سے وزارتوں کا مطالبہ کردیا۔ ن لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دے دیا گیا اور ایک پارلیمانی سیکرٹری یا کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کی گئی ہے ۔آئی پی پی کی رکن اسمبلی سارہ احمد کے پاس پہلے سے چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن کا عہدہ موجود ہے۔ذرائع کے مطابق آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا جبکہ آئی پی پی کے صدر عبد العلیم خان کے وطن واپس آنے پر ن لیگ کی قیادت اور آئی پی پی کی قیادت کے درمیان معاملات طے کیے جائیں گے۔