صدر پی ٹی آئی لاہور کیخلاف بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

27 May, 2024 | 04:01 PM

سٹی42: صدر پی ٹی آئی لاہور چودھری اصغر گجر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج ، پانی والا تالاب میں بغیر اجازت ریلی نکالنے پر اور سڑک بلاک کرنے پر تھانہ مستی گیٹ میں ایف آئی آر درج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہور چودھری اصغر گجر سمیت 15 افراد پر بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر محمد خان مدنی کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق مظاہرین نے بغیر اجازت کے ریلی نکالی، سڑک بلاک کی اور کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی۔ اصغر گجر اور محمد مدنی پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے چودھری اصغر گجر کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، تحریک انصاف نےپُرامن احتجاج کیا، کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا۔ جھوٹے مقدمے بنانا پولیس کی روایت بنتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں