شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

27 May, 2024 | 03:59 PM

Ansa Awais

سٹی42 :  وزیراعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر  بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے بھی ملاقات کی۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی تھی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال اور مالی سال25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔

مزیدخبریں