ٹریل فائیو سانحہ ، آئی جی اسلام آباد  کی بچوں کو اکیلے ہائیکنگ پر نہ بھیجنے کی درخواست

27 May, 2024 | 03:48 PM

سٹی42:ٹریل فائیو پر بچے کی ہلاکت کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد  نے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اتنے چھوٹے بچوں کو اکیلا ہائیکنگ پر نہ بھیجیں بلکہ ان کے ساتھ کسی ایک بڑے کا ہونا لازمی ہے۔

ٹریل فائیو پر بچے کی ہلاکت کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد نے 24 نیوز سے گفتگو  کی جس میں انھوں نے کہا کہ  یہاں پر ٹریلز پر ایسے پوائنٹس ہیں جہاں سے گر کر چھوٹی کھائیوں میں گر جاتے ہیں ، آج بچے کے پہلے کپڑے اور پھر باڈی ملی ہے۔دو دنوں کی مسلسل کوششوں  کے بعد بچہ کھائی سے ملا ہے۔ اس بچے کی تلاش کیلئے سب سے بڑا سرچ آپریشن ہوا  جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

ٹریلز پر سائن بورڈ اور فینسنگ لازمی ہونی چاہیے ۔ پولیس پر الزام لگانے والے ان کی فیملیز سے پوچھیں۔ ان کی فیملی پولیس سے مسلسل رابطے میں تھی اور پولیس افسران ان کے ہمراہ رہے اور مارگلہ ٹریلز پیٹرولنگ فورس اپنا بہترین کام کر رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد  نے والدین سے درخواست کی کہ اتنے چھوٹے بچوں کو اکیلے ہائیکنگ پر نہ بھیجیں انکے ساتھ کوئی بڑا  لازمی ہونا چاہیے۔ 

مزیدخبریں