شاہین عتیق : جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے سائبر کرائم کیسوں کی سماعت شروع کر دی۔ یونیورسٹی کے طالب علم کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے کے کیس میں ملزم طلحہ نذیرکو11ماہ قید،ایک لاکھ روپےجرمانےکی سزاسنادی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر ایف آئی اے نے سادہ لوح افراد کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔ان ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے نے چالان سماعت کے لیے بھجوانا شروع کر دیئے،جن کی سماعت شروع کر دی ہے گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے جس ملزم کو سزا دی اس پر سادہ لوح افراد کی تصاویریں شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت میں روزانہ دو سے تین چالان پیش کیے جا رہے ہیں ۔۔ سوشل میڈیا پر تصاویریں اپ لوڈ کرنے کے کیس میں یونیورسٹی کے طالب علم طلحہ نذیر کو 11 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔