جنید ریاض: گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے لگا،کل سے پرائیویٹ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اس حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کردیں،تمام سی ای اوایجوکیشن بھی احکامات پرعملدرآمدکرانےکیلئے پابند کردیا گیا۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق کل سےکسی بھی پرائیویٹ سکول کوتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔چھٹیوں کےدوران سکول کھولنےپرمحکمانہ کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔
چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کےافسران سکول کا وزٹ کریں گے،پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔