سٹی42: گزشتہ روز اسلام آباد ایف سیکس مرکز سپر مارکیٹ میں غیر ملکی پولینڈ نیشنل خاتون کے ساتھ نوسربازی کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو افراد نے خود کو پولیس والا ظاہر کر کے غیر ملکی خاتون کے ساتھ نوسر بازی کی واردات کی جس میں وہ جعلی پولیس والے بن کر 500 پاؤنڈ اور کچھ یوروز لے کر فرار ہو گئے۔ دونوں افراد نے اپنا تعارف پولیس افسر کی حیثیت سے کروایا، چیکنگ کے بہانے خاتون کا پرس چیک کیا اور پرس میں موجود نقدی نکالی اور پرس پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔