دفعہ144لگانےکااختیاراضلاع کےڈی سی کودوبارہ دینےکابل کابینہ کوارسال

27 May, 2024 | 02:19 PM

سٹی 42: دفعہ144لگانےکااختیاراضلاع کےڈی سی کودوبارہ دینےکابل کابینہ کوارسال کر دیا گیا۔ محکمہ قانون پنجاب کی جانب سےبل کابینہ کوارسال کیاگیاہے۔
محکمہ قانون نے دفعہ 144 لگانے کا اختیاراضلاع کے ڈی سی کو دوبارہ دینے کا بل کابینہ کو ارسال کر دیا ہے۔ اس وقت دفعہ 144 لگانے کا اختیار ہوم سیکرٹری پنجاب کے پاس ہے ۔محکمہ قانون نے دفعہ 144 لگانے کا اختیار ڈی سی کو دینے کا ترمیمی بل بھیج دیا ہے۔

نئے بل کے مطابق اضلاع کے ڈی سی کو 7 روز تک اپنے ضلع میں دفعہ 144 لگانے کا اختیار دیا جائے گا ۔ دفعہ 144 لگانے کا اختیار ڈی سی کو دینے کا آرڈی نینس اپنی مدت پوری کر چکا ہے۔

مزیدخبریں