سونا مہنگا ہوگیا !

27 May, 2024 | 02:17 PM

سٹی42: سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 2343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔دس گرام سونا 686 روپے سے مہنگا ہوکر 2لاکھ 6 ہزار 447 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب ایک تولہ چاندی 2800 روپے پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں