ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز

وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم،عثمان خان) وفاقی بجٹ 2024-25 جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا، وفاقی بجٹ پیش کرنے کا شیڈول مرتب کرلیا گیا ۔

 قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس5 جون کو شام 5بجے طلب کیا جائے گا ،آئندہ مالی سال 2024.25 کا وفاقی بجٹ 8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش ہوگا،وزیر خزانہ بجٹ پیش کرینگے،بجٹ پر بحث کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔ 

 ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری عید الاضحی کے بعد جون کے آخری ہفتے میں لی جائے گی ۔

 دوسری جانب   آئندہ سالانہ بجٹ 25-2024 میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ سالانہ بجٹ 25-2024 میں ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ ٹائلرز کے شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 آئندہ مالی سال میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسز کو مزید اختیارات دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں اہم کاروباری سپلائی چین کو دستاویزی بنایا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز میں ایف بی آر کی رسید پر فیس 1 روپے سے بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ پوائنٹ آف سیل سسٹم نہ لگانے والے ریٹیلرز کا خصوصی آڈٹ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 آئندہ بجٹ میں کاروبار کیلئے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کی سپلائر کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔