ہری پور: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں آتشزدگی، طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا

27 May, 2024 | 12:35 PM

 (ویب ڈیسک) ہری پورکے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے پورے سکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد طالبات سکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال کر گھروں کو بھیج دیا گیا، سکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں،آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں