ڈی سی لاہور کا ڈینگی سروئلنس کا سرپرائز جائزہ ،رہائشیوں سے ڈینگی ٹیموں کی آمد کے  متعلق دریافت کیا

27 May, 2024 | 12:20 PM

بسام سلطان: ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا مزنگ اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی سروئلنس کا سرپرائز جائزہ،  ان ڈور ، آؤٹ ڈور ڈینگی ٹیموں سے ملاقات کی۔

 رافعہ حیدر نے ڈینگی ٹیموں سے موقع پر صورتحال سے متعلق بریفنگ لی اوررہائشیوں سے ڈینگی ٹیموں کی آمد کے  متعلق بھی دریافت کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے ڈی ایچ اے فیز 05 میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 41 میں ڈینگی ٹیموں کی انسپکشن کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر کی یو سی 71 بلال گنج میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ لیا۔اے سی سٹی رائے بابر نے 2 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد کر کیا اور اسے  موقع پر تلف کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے  یو سی 122 میں ڈینگی ٹیموں کی انسپکشن  کا جائزہ کیا ۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ رواں سال10043 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا جا چکاہے۔انتظامی افسران ڈینگی ٹیموں کی مسلسل انسپکشن کر رہے ہیں۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہےکہ  ڈینگی ٹیم نہ آنے کی صورت میں 080002345 پر رابطہ کریں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں