ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا پاکستان میں گریڈ 5 سے 16 تک بھرتیوں کا  اعلان

27 May, 2024 | 11:38 AM

عمران یونس :  ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے  پاکستان میں گریڈ 5اور  گریڈ 16 تک بھرتیوں کا  اعلان کر دیا ۔

ہائر ایجوکیشن میں بھرتی کیلئے اب مالی، ڈرائیور، پلمبر، پینٹر،کچن سپروائزر بھی امتحان دینگے جس میں مضامین کی بنیادی سطح کا ایم سی کیو امتحان ہوگا۔اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اور لوئر ڈویژن کلرک کا تکنیکی امتحان سکریننگ کے بعد لیا جائے گا۔امیدواروں کی سکریننگ کے لئے ایچ ای سی نے تحریری امتحان کا نظام واضح کر دیاہے۔

گریڈ 14 سے 16 تک امیدواروں کے لئے 5 مضامین کا تحریری امتحان لیا جائے گا۔امیدواروں سے انگریزی، مطالعہ پاکستان، اسلامیات، جنرل نالج اور جاب سے متعلق تحریری امتحان لیا جائے گا۔تحریری امتحان کے ہر مضمون کے لئے  20 نمبرز مختص کئے گئے ہیں جبکہ گریڈ 6 سے 12 آسامیوں کے لئے 50 نمبروں پر مشتمل ایم سی کیو امتحان لیا جائے گا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں