پنجاب پولیس : خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل

27 May, 2024 | 10:53 AM

 علی ساہی:  پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں ۔
 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز 995 شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے خدمات ،824 شہریوں نے پولیس ویری فیکیشن اور 107 شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ  حاصل کیے ۔جبکہ44 شہریوں نے کرایہ داری اور  17 شہریوں نے گمشدگی دستاویزات اندراج کروائے۔
گذشتہ 03 ماہ میں پولیس خدمت مراکز سے 05 لاکھ 66 ہزار شہریوں نے مختلف پولیس سے متعلقہ خدمات حاصل کی ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ  02 لاکھ سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی،01 لاکھ 59 ہزار شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے ہیں ۔40 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری، 17998 شہریوں نے گمشدگی دستاویزات اندراج کروائے ہیں ۔
آئی جی پنجاب کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مراکز سے شہری 14 سے زائد خدمات اور ڈرائیونگ لائسنسنگ سے متعلقہ تمام تر سہولیات بھی باآسانی  حاصل کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں