بسیم افتخار: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز،100انڈیکس میں 151پوائنٹس کااضافہ ہو گیا۔
100انڈیکس 76134کی سطح پرپہنچ گیا،خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم ہوا،100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس76 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن دن کے اختتام پر گراوٹ کے بعد 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، 100 انڈیکس 76 ہزار 248 نئی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا،23 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا تھا۔