جوہر ٹاؤن :موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 50 سالہ شہری قتل

27 May, 2024 | 10:01 AM

 (عابد چودھری): لاہور کے علاقے  جوہر ٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ  سے 50 سالہ شہری قتل،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ جمشید کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ،جمشید کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیالیکن جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی  ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور  ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں