ٹریل فائیو واقعہ، بچہ پھسل کر گرا یا کوئی حادثہ ہوا ؟ پوسٹ مارٹم سےپتہ چلے گا،پولیس

27 May, 2024 | 03:14 PM

سٹی42: اسلام آباد میں ٹریل فائیو پر لاپتہ بچے طحہٰ کی لاش کھائی سےمل گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن جہانگیر نے کہا ہے کہ ٹریل فائیو پوائنٹ اوپر ہے ٹریل کا،بچے کی جہاں باڈی ہے وہاں سٹیپ سلوپ ہے،باڈی سے تمام سیمپل لے لیے ہیں،بڑا چیلنج بچے کی باڈی کو بحفاظت وہاں سے لانا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ  بچہ پھسلن کی وجہ سے گرا یا کوئی حادثہ ہوا یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا، مزید 2 سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں ڈیڈ باڈی نیچے لانے میں،اگر ٹریل پر ڈیڈ باڈی لانے میں مشکل ہوئی تو ہیلی کاپٹر کا آپشن استعمال میں لا سکتے ہیں۔

 مرنےوالے بچے محمد طحٰہ کے اساتذہ بھی افسردہ نظر آئے،اساتذہ کا کہنا تھا کہ محمد طحٰہ بہت ہونہار بچہ تھا، محمد طحہ نٰے نویں جماعت میں 95 فیصد نمبر لیے تھے،محمد طحہ کے واقعہ سے دل افسردہ ہے،بس دعا ہے اللہ اس کی اگٓے کی منزل آسان فرمائے۔
دوسری جانب  ٹریل فائیو پر نوجوان بچے کی ہلاکت کے بعد  ٹریل فائیو کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آج شام تک ٹریل فائیو پر ہائیکنگ بند رہے گی۔ 

آئی جی اسلام آباد کی سٹی42 سے گفتگو

ٹریل فائیو پر بچے کی ہلاکت کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد نے 24 نیوز سے گفتگو  کی جس میں انھوں نے کہا کہ  یہاں پر ٹریلز پر ایسے پوائنٹس ہیں جہاں سے گر کر چھوٹی کھائیوں میں گر جاتے ہیں ، آج بچے کے پہلے کپڑے اور پھر باڈی ملی ہے۔دو دنوں کی مسلسل کوششوں  کے بعد بچہ کھائی سے ملا ہے۔ اس بچے کی تلاش کیلئے سب سے بڑا سرچ آپریشن ہوا  جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

ٹریلز پر سائن بورڈ اور فینسنگ لازمی ہونی چاہیے ۔ پولیس پر الزام لگانے والے ان کی فیملیز سے پوچھیں۔ ان کی فیملی پولیس سے مسلسل رابطے میں تھی اور پولیس افسران ان کے ہمراہ رہے اور مارگلہ ٹریلز پیٹرولنگ فورس اپنا بہترین کام کر رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد  نے والدین سے درخواست کی کہ اتنے چھوٹے بچوں کو اکیلے ہائیکنگ پر نہ بھیجیں انکے ساتھ کوئی بڑا  لازمی ہونا چاہیے۔ 


 

مزیدخبریں