ولیمہ کی تقریب میں دولہااوردلہن والوں کی آپس میں لڑائی،6افراد زخمی

27 May, 2024 | 09:24 AM

وقاص احمد: ولیمہ کی تقریب میں دولہااوردلہن کے گھر والوں کی آپس میں لڑائی، 6افراد زخمی ہو گئے۔
جھگڑے کا واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پیش آیا۔زخمیوں میں 45سالہ خالد،25سالہ رمضان،24سالہ شہبازودیگرشامل ہیں۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ  زخمیوں میں سے  ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ  باقی خطرے سے باہر ہیں ۔ 

 
 
 

مزیدخبریں