سٹی42:شہر میں گرمی کی شدت برقرار،درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا۔
ماہرین کے مطابق شہر میں موجودہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر میں آج درجہ حرارت46ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہنے کے علاوہ علاوہ گرد آلود ہوائیں ، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔