ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا ،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں  موسم خشک رہے گا، جبکہ رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ میں   آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شام یا رات میں   آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور،بہاولنگر،میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات سمیت خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوسکتی ہے،بلوچستان کے بیشتر   اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  ژوب،بارکھان ،قلعہ سیف اللہ، قلات،لسبیلہ،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےبیشتر  اضلاع میں    موسم   شدید  گرم اور خشک  رہے گا، سکھر  اور لاڑکانہ میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،  کشمیر میں  چند مقا مات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer