ویب ڈیسک: کوریا کے سفیر سو سینگپیو صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے۔
کوریا کے ایمبسڈر سو سینگپیو نے چوہدری شجاعت حسین صاحب کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملاقات میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ چوہدری شافع حسین اور منتہا اشرف شامل تھے ۔