ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوتھی کلاس کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو درخت سے لٹکا دیا گیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوتھی جماعت کی طالبہ 2 روز سے لاپتہ تھی، جس کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 11 سالہ لڑکی چوتھی جماعت کی طالبہ تھی، دو روز قبل اسکول گئی مگر اسکول نہ پہنچی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔