چھٹیاں! پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو فنی ٹریننگ دینے کا پلان تیار

27 May, 2023 | 05:11 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا کا شاندار اقدام، گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو فنی ٹریننگ دینے کا پلان تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں کورسز کرائے گا، ٹیوٹا الیکٹریکل، موبائل آپریٹر، کِک آٹو الیکٹریشن اور دیگروکیشنل کورسز کرائےجائیں گے ۔ یہ کورسز پرائیویٹ سکولوں کو گرمی کی چھٹیوں کے دوران دو ماہ کیلئے کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو یہ کورس کرنے کیلئے بارہ سو ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں