فاسٹ بولر حارث رؤف لاہور قلندرز کے کپتان بن گئے

27 May, 2023 | 04:36 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: فاسٹ بولر حارث رؤف لاہور قلندرز کے کپتان بن گئے، وہ پہلی بار نمائشی میچ میں قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گے.

تفصیلات کے مطابق نارووال اسپورٹس کمپلیکس کا کل افتتاح کیا جائے گا، اس شاندار موقع پر ٹی ٹوئنٹی میچ رکھا گیا ہے جس میں پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز اور پی سی بی الیون کے کھلاڑی مدمقابل ہوں گے۔

شاہین آفریدی کے کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیت کی وجہ سے لاہور قلندرز کی کپتانی حارث رؤف کریں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹرز خوشدل شاہ، آصف علی ، کامران اکمل، عابد علی سمیت نوجوان کھلاڑی پی سی بی الیون کی نمائندگی کریں گے۔پی سی بی الیون کی قیادت کس کو سونپی جاتی ہے، اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں