ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیاکپ صلالہ میں پاکستان بھارت میچ آج شب 10 بجےہوگا

Asia Cup Sallalah, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا، ایونٹ کا زبردست آغاز کرنے والے قومی کھلاڑیوں نے جیت پر نظریں جما لیں۔

 عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ میں آج ہاکی کا بڑا مقابلہ ہو گا۔ گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان زور کا جوڑ  پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہو گا۔ جس کے لیے گرین شرٹس نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

 گرین شرٹس نے ٹریننگ اور پریکٹس کے ساتھ فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ خاص طور پر ٹیم کے ڈچ کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس نے تفصیلی لیکچر دے کر کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارا۔

 ایشیا کپ میں اب تک کھیلے دو میچوں میں پندرہ ایک اور نو صفر کی شاندار کامیابیوں سے گرین شرٹس  کا مورال ہائی ہے۔ روایتی حریف بھارت کو ہرانے کے لیے بھی سب پرجوش ہیں۔