ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کااحتساب شروع ہوچکا، بچنامشکل ہی نہیں ناممکن ہے، ریحام خان

Reham Khan Interview, Imran Khan now can not escape from accountability, City42
کیپشن: ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان کی جانب سے یکے بعد دیگرے پارٹی چھوڑ نے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جو شخص اپنے مفاد کیلئے دوسروں کو استعمال کر کے چھوڑ دیتا ہے تو اگر لوگ ایسے شخص کو کا ساتھ چھوڑ دیں تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا احتساب شروع ہو چکا ہے، انہوں نے جو پنگا لیا ہے اس سے بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان کی جانب سے یکے بعد دیگرے پارٹی چھوڑ نے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جو شخص اپنے مفاد کیلئے دوسروں کو استعمال کر کے چھوڑ دیتا ہے تو اگر لوگ ایسے شخص کو کا ساتھ چھوڑ دیں تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے، ہوا کے جھونکے سے تحریک انصاف میں آنے والے لوگ ہی ہوا کے جھونکے سے پارٹی کو الوداع کہہ گئے، عمران خان کی سیاست کا مستقبل اب نظر نہیں آتا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ بہت سی چیزیں معاف کی جا سکتی ہیں لیکن یاد گار شہداء کی بے حرمتی قابلِ برداشت نہیں ہے، شہداء کی ماؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بہت بڑا ظلم ہے، اللہ کا احسان ہے کہ جناح ہاؤس حملے کی وجہ سے جماعت کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی کہ کس طرح نفرت کی آگ سے ملک کو جلایا گیا۔

 9 مئی کے واقعات سے متعلق انہوں نے کہا کہ جو رہنما اپنے سپوٹران کے ساتھ نہیں کھڑا ہو ا، جان قربان کر دینےوالے کارکنان کو پہنچاننے سے انکار کر دیا، عمران خان سے متعلق ایک سال قبل جو کچھ میں نےکہا تھا وہ سچ ثابت ہوا، جو شخص تکبر اور انا کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے وہ ہمیشہ غلط ہی فیصلے کرتا ہے، میرے نزدیک عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی انہوں نے سیاسی خود کشی کر لی ہے، عمران خان کا احتساب شروع ہو چکا ہے جس سے وہ راہِ فرار کی تلاش میں ہے جو کہ ان کو نظر نہیں آ رہا، اب وہ معذرت ہی کریں گے، جو پنگا اب لیا ہے اس سے ان کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔