ویب ڈیسک: بالی وڈکے اداکار وکی کوشل نے اپنی اور سلمان خان کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے فضول بحث قررار دے دیا۔
حال ہی میں ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) 2023 کی تقریب متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوئی جہاں معروف بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔اسی تقریب سسے متعلق ایک وڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان خان کی سکیورٹی نکے ایک رکن نے دبنگ خان کے لیے راستہ بناتے ہوئے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا۔
اس دوران وکی کوشل نے سلمان خان سے بات کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ شاید سلمان خان کا وکی کے ساتھ کچھ اختلاف ہے تاہم اب اداکار ن وکی کوشنل نے اس حوالے سے لب کشائی کی اور کہا 'بہت مرتبہ ایسی ہی بیکار باتوں پر لوگ چرچہ شروع کردیتے ہیں، بات کا مطلب کچھ نہیں ہوتا بس لوگوں کو بولنا ہوتا ہے، ویڈیو میں جیسی چیزیں دکھائی دیتی ہیں حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے'۔