ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اپنی پارٹی بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں میں ریحام خان نے بتایا کہ ان کےذ رائع کے مطابق 2 بڑی کاروباری شخصیات اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چیے ہیں، جہانگیر ترین کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی اپنی الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ریحام خان کے مطابق سردار تنویر الیاس کے پاس بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مضبوط امیدوار اور ممبران اسمبلی موجود ہیں ۔