مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عامرڈوگر کو ملتان شیر شاہ موٹروے انٹرچینج سے گرفتار کیا گیا۔عامر ڈوگر چند روز قبل ضلع کچہری خانیوال سے رہائی کے بعد فرار ہوگئے تھے ،ا ن پر 9 مئی کو ملتان کینٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔