وزیراعظم کا قوم سے خطاب،بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا

27 May, 2022 | 11:21 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے نے کہا ہے کہ چند ہفتے قبل جس ذمہ داری کیلئے منتخب کیا گیا یہ میرے لیے اعزاز ہے ایسے مرحلے پر وزیراعظم کا منصب سنبھالنےکسی کڑےامتحان سےکم نہیں، ملک کو گزشتہ 4 سال کےسنگین اقدامات سے بچانا ناگزیر ہو گیا ہے اتحادی جماعتوں اور نوازشریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں شکرگزار ہوں کہ مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

 عوام سے خطاب میں وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے مطالبہ کیا کہ نااہل اور کرپٹ حکومت سےجان چھڑائی جائے تمام اپوزیشن جماعتوں نے لبیک کہا اور جمہوری تقاضےکے ذریعے تبدیلی کویقینی بنایاگیا پہلی مرتبہ دروازے کھولے گئے پھلانگے نہیں گئے یہ عوام کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےحکومت سنبھالی توہرشعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا ایسی تباہی میں نے کبھی نہیں دیکھی جو سابق حکومت پونے 4 سال میں چھوڑ گئی یہی وجہ ہےکہ ہم نےپاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا ہمارے سامنے واضح تھاملک کو تباہی سے بچانے کیلئے محنت درکار ہو گی۔

شہبازشریف  کا کہنا تھا  کہ اقتدار کیلئے نام نہاد سفارتی خط کی سازش تک گھڑی گئی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک نہیں دومرتبہ کہاکوئی سازش نہیں ہوئی امریکہ میں ہمارےسفیرنےبھی سازش کی کہانی کو یکسر مسترد کر دیا اس کے باوجودایک شخص مسلسل جھوٹ بول رہاہے افسوسناک بات ہے یہ شخص اپنے سیاسی مفاد کیلئے قومی مفاد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا ہم نے نہیں، عوام کو مہنگائی کی چکی میں آپ نے پیسا ہم نے نہیں، ملک کو تاریخ کے بدترین قرض کے نیچے دفن کردیا،سب سے زیادہ کرپشن آپ کے دور میں ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بوجھ سے بچانے کیلئے 28 ارب روپے کے فنڈ سے پیکج کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ غریب گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں