(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی جس پر صارفین یا تو افسوس کرتے ہیں یا پھر اپنی ہنسی پر قابو پانے سے قاصر نظر آتے ہیں، ایک ٹویٹر ویڈیو سامنے آئی جس میں سکول پرنسپل کو بیٹے کے سامنے اہلیہ نے دھو ڈالا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست راجستھان کے سکول کے پرنسپل اجیت سنگھ یادیو نے اپنی بیوی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں شکایت درج کروا دی۔
شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی روزانہ کی بنیاد پر اسے بے دردی سے مارتی ہے اور تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیتی ہے۔ اہلیہ کے تشدد سے پریشان پرنسپل نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے اور بیوی کے خلاف ضروری ثبوت اکٹھےکر کے عدالت جا پہنچا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی اسے کرکٹ بیٹ سے مار رہی ہے جبکہ پرنسپل نے بتایا کہ اس کی بیوی اسے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر بلیک میل بھی کرتی ہے۔